ایرانی عوام کبھی بھی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائے گی: مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی کے ہتھیار ڈالنے کے انتظار میں ہے لیکن ایرانی عوام کبھی بھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی کے ہتھیار ڈالنے کے انتظار میں ہے لیکن ایرانی عوام کبھی بھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی بداعتمادی موجود ہے، وعدوں کا احترام بامعنی بات چیت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ہتھیار ڈالنے کے انتظار میں ہے لیکن ایرانی عوام کبھی بھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔

قبل ازیں تہران میں سرکاری ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کی تعمیرنو کے لئے امریکا اور اسرائیل سے جنگ کا خاتمہ بہت ضروری ہے، عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ملک کی قیادت کا ایماندار ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی فوج کا بحری جہاز پر امریکی حملے کا جواب دینے کا اعلان

پزشکیان نے کہا کہ ایران کو اپنے مفادات اور مطالبات پر بھرپور مزاحمت کرنی چاہیے لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ تنازعات کو جاری رکھنے سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوتا،نہ ہمیں اور نہ دوسری طرف اور نہ ہی خطے یا آنے والی نسلوں کا مستقبل سنورتا ہے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تنازع کی شدت کو کم کرنے کے لئے منطقی اور سفارتی راستہ ہی اختیار کیا جانا چاہیے،جنگ ختم ہونے کے بعد ملک کو تعمیرنو جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا۔