ایران سے مذاکرات کیلئے میرے نمائندے کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے میرے نمائندے کل اسلام آباد جا رہے ہیں۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے میرے نمائندے کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نمائندے کل شام تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، ایران کو بہت اچھی ڈیل آفر کی ہے،میں سمجھتا ہوں امن معاہدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ یامشکل طریقے سےمعاہدہ ضرور ہو گا، یقین ہےہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کر دیں گے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ایران سے لڑائی ختم کی جائے، امید ہے ایران ہماری تجاویز کو قبول کرے گا، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے گا، ایران کے ساتھ وہ کیا جائے گا جو 47 برس میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی ایران پر دوبارہ سے حملے کی تیاری؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا وقت قریب ہے، امریکا کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا،ایران ہماری مدد کر رہا ہے لیکن وہ جانتا نہیں، آبنائے ہرمز کی بندش سے ایران کو یومیہ 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، ایران نے آبنائے ہرمز میں فرانسیسی اور برطانوی جہازوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں