امریکہ کی ایران پر دوبارہ سے حملے کی تیاری؟
Israel Iran conflict
فائل فوٹو
تہران:(ویب ڈیسک) اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل اور امریکا ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایران میں ممکنہ اہداف کی نئی فہرست تیار کر لی گئی ہے، جن میں توانائی تنصیبات سمیت دیگر اہم مقامات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عسکری خفیہ ادارے ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حالیہ بیان میں عندیہ دیا ہے کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی طویل مدتی معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کی جا سکتی ہے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے نمائندے مذاکرات میں مصروف ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قیادت اپنے عوام کو مطمئن کرنے کیلئے مختلف بیانات دے رہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی قیادت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی برقرار رکھی جا سکتی ہے، چاہے جنگ بندی میں توسیع کی جائے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری میزائل بنانے کی صلاحیت کو نہیں روکا جا سکتا، ایران

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی ختم ہوتی ہے تو خطے میں ایک بڑی جھڑپ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں