"امریکا سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری ترجیح ہو گی"
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا دوسرا دو ر ہماری ترجیح ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں دوسری طرف کا معلوم نہیں اگر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری ترجیح ہو گی۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا دوسرا دو ر ہماری ترجیح ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں دوسری طرف کا معلوم نہیں اگر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری ترجیح ہو گی۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے خبریں زیر گردش ہیں۔

امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اگر امریکا سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری ترجیح ہو گی۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے، جے ڈی وینس

دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔