چین کا مشرق وسطی بحران کے خاتمے کیلئے 4 نکاتی فامولا پیش
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد نے چینی صدر شی جنپنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی/ فائل فوٹو
April, 14 2026
(سنو نیوز) چینی صدر شی جنپنگ نے مشرق وسطی بحران کے خاتمے کے لئے 4 نکاتی فامولا پیش کر دیا۔ چینی صدر نے بحران کا حل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بھی محمد بین زید النہیان سے ملاقات میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد نے چینی صدر شی جنپنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی، اس موقع پر چینی صدر شی جنپنگ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ تہران کے ہاتھ میں ہے: جے ڈی وینس
چینی صدر کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، تمام ممالک کے شہریوں، تنصیبات اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، عالمی نظام کو جنگل کے قانون میں تبدیل ہونے سے روکنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی اتھارٹی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، تمام فریقین کو مل کر ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا جو مشرقِ وسطیٰ کی ترقی میں مددگار ہو۔