ٹرمپ کا ایران کو بحری جہازوں سے ٹول وصول کرنے پر دھمکی
Trump
فائل فوٹو
ویب ڈیسک): ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں سے ٹول وصول کرنے پر سخت انتباہ کر دیا۔)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصولی پر کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں بہت برا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سے قبل ایک ایرانی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا کہ تہران بعض جہازوں سے 20 لاکھ (2 ملین) ڈالر وصول کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں جاری مذاکرات سے بہت پُرامید ہوں: امریکی صدر ٹرمپ

خیال رہے کہ دنیا بھر کا تقریباً 20 فیصد تیل اسی آبنائے سے گزر کر جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی باقاعدہ معاہدہ طے نہ پایا تو وہ ایران پر دوبارہ سے حملے شروع کر دیں گے۔