کراچی بورڈ کا میٹرک طلبہ کے لیے رعایت کا اعلان
Matric Exams
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): کراچی کے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین نے میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ناظم آباد میں واقع پائلٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں قائم امتحانی مرکز کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ جو طلبہ کسی بھی وجہ سے اپنا پرچہ نہیں دے سکے انہیں قریبی دستیاب مرکز میں امتحان دینے کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینٹر سپرنٹنڈنٹس کو پہلے ہی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ایسے طلبہ کو سہولت فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے میٹرک امتحانات جمعہ کے روز شروع ہوئے جس کے پہلے دن دسویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران کو بحری جہازوں سے ٹول وصول کرنے پر دھمکی

دورے کے دوران چیئرمین نے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد طلبہ پرامن طور پر امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین کے مطابق بورڈ نے سوالیہ پرچوں کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے مانیٹرنگ روم کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی کی۔