ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا میرٹ سسٹم متعارف
Doctors Recruitment
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا میرٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی نمبروں کو مجموعی انتخابی عمل میں 60 فیصد وزن دیا جائے گا۔ مزید 20 فیصد نمبر اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 20 فیصد انٹرویو کے لیے رکھے گئے ہیں اس طرح کل نمبر 100 ہوں گے۔

میرٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا گریڈنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت نمبرز پہلی، دوسری اور تیسری ڈویژن کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بورڈ کا میٹرک طلبہ کے لیے رعایت کا اعلان

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اضافی ڈگریوں پر امیدواروں کو اضافی نمبر دیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ڈگری پر 10 نمبر، دو پر 15 اور تین اضافی ڈگریوں پر 20 نمبر دیے جائیں گے۔

ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے یہ نیا میرٹ معیار صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔