ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ایم بی بی ایس
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

صوبہ بھر کے 44 الحاق شدہ میڈیکل کالجز کے مجموعی طور پر 5 ہزار347 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق 4 ہزار979 طلبا و طالبات کامیاب جبکہ 366 ناکام قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 93 اعشاریہ 15 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھویں جماعت کے نتائج آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی طالبہ عائشہ آصف نے 942 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کے نور سلطان نے 941 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کی معصومہ نے 933 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ترجمان کے مطابق عملی امتحانات کے اختتام کے محض 3 روز بعد نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ تمام امیدوار اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔