بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
پاکستان کے اسٹار بیٹر اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل سوشل میڈیا
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے اسٹار بیٹر اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی بیٹر بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی کے جانب سے کھیلتےہوئے اپنے نام کیا۔

سٹار بلے باز بابر اعظم نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے اور 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج سابق کرکٹر کرس گیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 360 اور آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں، اس سے قبل شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار 571 رنز بنا رکھے ہیں۔