ایران امریکا مذاکرات، کون کونسی شخصیات شامل ہونگی؟
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ طور پر ایران امریکا مذاکرات میں کون کون سی شخصیات شریک ہوں گی،الجزیرہ نے لسٹ جاری کر دی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ طور پر ایران امریکا مذاکرات میں کون کون سی شخصیات شریک ہوں گی،الجزیرہ نے لسٹ جاری کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میزبان پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

امریکا کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس،وائٹ ہاؤس کے نمائندہ خصوصی سٹیو ویٹکاف،صدر ٹرمپ کے سابق سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل براڈ کوپر بات چیت کا حصہ ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے سپیکر محمد باقر قالیباف،وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور نائب وزیر خارجہ ماجد تحت مذاکراتی ٹیم میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا جنگ بندی پر حملے روکنے کا حکم

اس سے قبل امریکی وفد کے 23 رکنی معاون عملے کے ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جن میں سکیورٹی ماہرین اور دیگر حکام شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ رواں ہفتے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات ہوں گے، جے ڈی وینس مذاکرات کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے جس میں فریقین مستقل جنگ بندی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔