اسلام آباد کے امتحانی مراکز میں امتحانات ملتوی
FBISE exams postponed
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اسلام آباد کے تین امتحانی مراکز میں 9 اور 10 اپریل کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے کیونکہ شہر میں سیکیورٹی سخت ہے اور اہم سرکاری مصروفیات جاری ہیں۔

متاثرہ مراکز میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز G-6/4 سنٹر (A – 1296)، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز G-6/4 سنٹر (B – 9133)اور اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، پرائم منسٹر اسٹاف کالونی،)G-5 سنٹر کوڈ – 1375( شامل ہیں۔

بورڈ نے کہا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں اضافہ

خیال رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ یہ تعطیل امریکہ اور ایران کے درمیان متوقع سفارتی مذاکرات کے سلسلے میں دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو شہر کی حدود میں مقامی تعطیلات ہوں گی۔

تاہم، ضروری خدمات جیسے اسپتال کھلے رہیں گے جبکہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔