جنگ بندی پر ایران کی 10 شرائط کیا ہیں؟
Iran 10 point plan
فائل فوٹو
تہران:)ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال میں ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کیلئے 10 نکاتی شرائط پیش کر دی ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ تجاویز خطے میں دیرپا امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے سب سے اہم شرط کے طور پر یورینیم افزودگی کے اپنے حق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کے مکمل خاتمے پر بھی زور دیا گیا۔

اس کے ساتھ امریکا سے عدم جارحیت کی واضح ضمانت بھی مانگی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی فوجی کشیدگی سے بچا جا سکے۔

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس پر اپنے کنٹرول کو برقرار رکھنے کی شرط بھی عائد کی ہے، مزید برآں امریکا کے پاس موجود ایرانی اثاثوں اور منجمد فنڈز کی فوری واپسی کو بھی تجاویز میں شامل کیا گیا ہے۔

ایرانی منصوبے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے عائد کردہ قراردادوں کے خاتمے کی بات بھی کی گئی، جبکہ ایران کی جنگ سے متاثرہ تعمیر نو کیلئے مکمل مالی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ نے جنگ بندی قبول کرلی

خطے کے دیگر تنازعات کے حوالے سے ایران نے عراق، لبنان اور یمن میں جنگ کے خاتمے اور امریکی افواج کے انخلاء کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزاد بحری گزرگاہ کیلئے واضح اصول وضع کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔