سونے کے نرخ میں نیا اضافہ ریکارڈ، 5 لاکھ کی حد پھر عبور
سونے کے نرخ
پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نیا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ نرخ ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی حد تجاوز کر گئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 157 ڈالر فی اونس اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، امریکا جنگ بندی: تیل کی قیمتیں گر گئیں

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 184 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات بہتری اور سرمایہ کاروں کا رجحان قیمتی دھاتوں کی جانب بڑھنے سے قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید اضافہ خارج از امکان نہیں۔