امریکی سیاستدانوں نے صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا
امریکی قانون دانوں نے ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کے اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی قانون دانوں نے ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کے اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دے دیا۔

ڈیموکریٹک سینیٹ لیڈر چک شومر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید ذہنی مریض ہیں۔

ڈیموکریٹک ہاؤس لیڈر حاکیم جیفریز نے کہا کہ کانگریس فوری طورپر ایران جنگ کو بند کرائے کہیں ایسا نہ ہو صدر ٹرمپ امریکا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل دیں،یہ ہر ری پبلکن کا فرض ہے کہ قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے اس پاگل پن کو روکیں۔

کانگریس مین جیسن کرو کا کہنا تھا کہ تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی جنگی جرم ہے ، امریکی فوج صرف آئین کی پابند ہے ، فوج ٹرمپ کا غیر آئینی حکم ماننے سے انکار کردے۔

کانگریس مین جم میکگوورن نے کہا کہ ایران کو ختم کرنے کی دھمکی خالصتاً برائی ہے ، صدر ٹرمپ کی نسل کشی کی دھمکی امریکی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کی ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج رات ایک پوری تہذیب کو ختم کردیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج رات پوری تہذیب کو ایسے دفن کیا جائے گا کہ دوبارہ جنم نہیں لے سکے گی،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن ایسا ضرور ہو گا۔

دوسری جانب ایران کے عوام اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے ردعمل میں کہا تھا کہ جنگی مجرموں کا دھمکیوں، تباہی کا شور بڑھانا ان کی بوکھلاہٹ ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں