مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بے ہوش ہیں، برطانوی اخبار
Mojtaba Khamenei health
فائل فوٹو
تہران: )ویب ڈیسک) برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مبینہ طور شدید زخمی اور بے ہوش ہیں اور ایران کے شہر قم میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت کسی بھی سرکاری یا حکومتی فیصلے میں شریک نہیں ہو رہے، جبکہ ان کی صحت پہلے سے زیادہ نازک بتائی جا رہی ہے، ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے، تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ذرائع سے ان کے نام سے پیغامات جاری کیے گئے، لیکن وہ خود عوامی سطح پر منظر عام پر نہیں آئے، جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہونے کے باعث صورتحال ابھی غیر واضح ہے، تاہم اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو اس کے ایران کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الجُبیل تیل تنصیب پر خوفناک آگ لگ گئی

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث قیاس آرائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔