پنجاب بھر میں اساتذہ کے کنوینس الاؤنس میں کمی کا فیصلہ
فائل فوٹو
April, 6 2026
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے کفایت شعاری مہم کے تحت اساتذہ کی مالی سہولیات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سرکاری ہدایات کے مطابق، اب اساتذہ کو کنوینس (سفری) الاؤنس صرف انہی دنوں کے لیے دیا جائے گا جب وہ اسکول حاضر ہوں گے۔ اگر کوئی استاد کسی دن غیر حاضر ہوگا تو اس دن کا الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب بھر میں 3 لاکھ سے زائد اساتذہ پر لاگو ہوگا۔
نئی پالیسی کے تحت جمعہ کے دن بھی کنوینس الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا کیونکہ بیشتر سرکاری اسکولوں میں اسے ہفتہ وار تعطیل تصور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹریفک پولیس کا آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروسز متعارف
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے کنوینس الاؤنس کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس پر اساتذہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ضرور پڑھیں