عید الاضحیٰ 2026 کب منائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی
Eid ul Adha 2026
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): ماہرینِ فلکیات کے مطابق عید الاضحیٰ 2026 ممکنہ طور پر 27 مئی کو منائی جائے گی۔

 ماہرین فلکیات نے ابتدائی اندازے جاری کیے ہیں جن کے مطابق عید الاضحیٰ 2026 بدھ، 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔ یہ پیشگوئیاں قمری حسابات اور فلکیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

ایمریٹس فلکیاتی سوسائٹی کے ماہرین کے مطابق اسلامی مہینے ذوالحجہ کا پہلا دن 18 مئی کو شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ یومِ عرفہ 26 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق ذوالحجہ کے آغاز کا چاند 17 مئی کو پیدا ہوگا۔ سورج غروب ہونے کے وقت اس کی رویت کا انحصار اس کی عمر اور بلندی پر ہوگا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موزوں موسمی حالات میں مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف

ایمریٹس فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق فلکیاتی حالات اس بات کی مضبوط نشاندہی کرتے ہیں کہ 17 مئی کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے جو اسلامی کیلنڈر کے متوقع شیڈول کی تائید کرتا ہے۔

نیا چاند 17 مئی کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر12:01 پر پیدا ہوگا جو ذوالحجہ کے 18 مئی سے آغاز کے امکان کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

تاہم، حکام نے واضح کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ مذہبی ادارے چاند نظر آنے کے بعد ہی کریں گے۔