راولپنڈی ٹریفک پولیس کا آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سروسز متعارف
online driving license
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): راولپنڈی میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے افراد اب گھر بیٹھے اپنے لائسنس سے متعلق مسائل حل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے عمل میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریکارڈ 84 ہزار 500 شہریوں کو مختلف لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق 23 ہزار266 شہریوں نے ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے لرنر پرمٹ حاصل کیا جبکہ 15 ہزار 25 شہریوں کو ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نئے مستقل لائسنس جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ 5 ہزار 208 شہریوں نے اپنے میعاد ختم ہونے والے لائسنس کی تجدید کروائی جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے 154 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ 2026 کب منائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

مزید بتایا گیا کہ 929 لائسنسز کی توثیق (اینڈورسمنٹ) کی گئی جبکہ تقریباً 40 ہزار شہریوں کو دیگر متفرق لائسنسنگ سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

سی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے بروقت ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔ اب لائسنس بنوانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے DLIMS ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن سروسز بھی فعال کر دی ہیں تاکہ لوگ گھر بیٹھے اپنے مسائل حل  سکیں