کراچی بورڈ نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دیے تھے اور اعلان کیا تھا کہ امتحانات 10 اپریل سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے جبکہ نیا شیڈول بھی جاری کیا جائے گا۔
میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ وہی قابلِ استعمال ہوں گے جو پہلے جاری کیے گئے تھے۔ جن طلبہ کو ابھی تک ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے انہیں بھی 7 اپریل کی تاریخ والے کارڈز ہی دیے جائیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں اساتذہ کے کنوینس الاؤنس میں کمی کا فیصلہ
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام طلبہ کو جلد جاری ہونے والی نئی ڈیٹ شیٹ پر عمل کرنا ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 7 سے 9 اپریل کے ملتوی شدہ پرچے ممکنہ طور پر آخر میں لیے جائیں گے جبکہ باقی امتحانی شیڈول بدستور برقرار رہے گا۔