تفصیلات کے مطابق پورٹ آرتھر میں واقع ویلرو ریفائنری میں آتشزدگی سے قبل زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کی شدت سے قریبی گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے فوراً بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے، جبکہ آسمان پر دھویں کے گہرے بادل بھی چھا گئے، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ ریفائنری روزانہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ بیرل خام تیل کو پراسیس کر کے گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں تبدیل کرتی ہے، جس کے باعث اسے امریکا کی اہم صنعتی تنصیبات میں شمار کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور علاقے کو جزوی طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ابتدائی رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے توانائی کے شعبے میں نئی تشویش کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات نہ صرف مقامی سطح پر خطرناک ثابت ہوتے ہیں بلکہ عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے حفاظتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |