اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی تلاش میں نہیں، ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمیں لگے گا کہ یہ درست وقت ہے تو ہم امریکی دوستوں سے مشاورت کریں گے، واشنگٹن کے ساتھ مشورہ کے بعد طے کیا جائے گا کہ جنگ کب ختم کرنی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران اب واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، مگر بات چیت شرائط پر منحصر ہے، ویسے بھی اب ایران سے بات کرنے کی کچھ خاص ضرورت نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مشروط اجازت
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ جلد ہوسکتا ہے تاہم یہ رواں ہفتے ممکن نہیں ہے، جنگ کب ختم ہو گی اس کا خاکہ میرے ذہن میں ہے۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ اب ایران کرے گا، اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔