پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مشروط اجازت
ایران کی پاسدارانِ انقلاب
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو مشروط اجازت دی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا کہ صرف اُن ممالک کو اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی جو اپنے ملک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفیروں کو ملک بدر کریں گے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ کوئی بھی عرب یا یورپی ملک اگر اپنے ہاں سے امریکہ اور اسرائیل کے سفیروں کو نکال دے تو اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مکمل آزادی اور اختیار حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی جاں بحق

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی یا تیل کی ترسیل کو متاثر کیا تو اسے انتہائی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کی سپلائی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امریکہ اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث اس اہم گزرگاہ سے گزرنے والی بحری آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی بیان کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ تہران کرے گا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہے تو ایران خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں