ایران نے تل ابیب پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل داغ دیے
Iran missile attack Tel Aviv
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی، ایران نے تل ابیب پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل داغ دیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ اسرائیل کے اہم شہر کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا جس کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے طاقتور دستے پاسدارانِ انقلاب ایران نے اسرائیل پر ایک ہی وقت میں درجنوں ڈرونز اور میزائل فائر کیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میزائلوں کا اصل ہدف کیا تھا اور اس کے نتیجے میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کی فضائی صورتحال دکھانے والے براہ راست نشریاتی کیمرے کو عین اس وقت نیچے کر دیا گیا جب شہر کی فضا میں میزائلوں کے داخل ہونے کی آوازیں سنائی دینا شروع ہوئیں۔ اس دوران کیمرے کا رخ آسمان سے ہٹا کر سڑک کی طرف کر دیا گیا جس کے باعث صورتحال کے براہ راست مناظر محدود ہو گئے۔

دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ حملے کے وقت تل ابیب میں ہنگامی سائرن بھی نہیں بجائے گئے، جس پر سکیورٹی نظام کی کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث تیل کتنا مہنگا ہوسکتا ہے؟

ماہر بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل کا استعمال ثابت ہوگیا تو یہ خطے میں عسکری صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اب اس واقعے کے ممکنہ ردعمل اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں