ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایران کے عبوری وزیر دفاعی مجید بن الرضا کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تازہ حملے کے دوران ایران میں اعلیٰ ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے جی مجید بن الرضا نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
ادھر ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد 787 ہو گئی، امریکی و اسرائیلی حملوں میں 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا، 153 ایرانی شہروں کے 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا 500 اسرائیلی و امریکی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور قطر نے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے میں مدد کریں، امارات اور قطر ایک وسیع اتحاد بنانا چاہتے ہیں، تاکہ تنازع کا فوری سفارتی حل نکالا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر خطے میں کشیدگی کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں، اور ایسا حل چاہتے ہیں جس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ روکا جا سکے۔