تفصیلات کے مطابق حالیہ گفتگو میں میدویدیف کا کہنا تھا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ان کارروائیوں نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ کے نتیجے میں ایران اپنی دفاعی اور جوہری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب بڑھ سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
روسی رہنما نے کہا کہ ایران کیخلاف اقدامات دراصل عالمی سطح پر برتری قائم رکھنے کی کوشش ہیں، لیکن اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں، اگر صورتحال نے شدت اختیار کی تو یہ تنازع محدود نہیں رہے گا بلکہ عالمی سطح پر پھیل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، آگ لگ گئی
میدویدیف نے یورپی قیادت کو غیر محتاط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اچھی طرح جانتا ہے کہ روس کے ساتھ کسی بھی جوہری تصادم کی قیمت کیا ہوگی، اگر جوہری جنگ چھڑ گئی تو اس کے اثرات ماضی کے تباہ کن حملوں سے بھی کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔