پنجاب: بائیک سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں بائیکس سمیت گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بائیکس سمیت تمام وہیکلز پر ای ٹیگ لگانے کی منظوری دے دی ۔

اجلاس میں پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی، سائبر کرائم کا شکار خواتین اوربچیوں کیلئے خصوصی سیل قائم ہو گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی، اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹر قائم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹس سے آمدورفت پر پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور 7 روز میں مائیکرو سکیورٹی پلان بھی طلب کر لیا ، اجلاس میں صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹ لگانے اور ڈرون سرویلنس کی بھی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس سسٹم خریدنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور ڈرون پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا اورہجوم سے نمٹنے کے لئے قائم آر ایم پی کی ٹریننگ اور جدید ترین سکیورٹی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں یوم حضرت علیؓ پرعلماء کرام سے مشاورت کے بعد سکیورٹی ایس او پیز تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں صورتحال کو بروقت سنبھالنے پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور لاہور پولیس کو شاباش دی، وزیراعلیٰ نے امن و امان کی بحالی کے لئے متحرک علماء کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کو بھی پڑھیں: بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو یکسو اور متحرک ہونا پڑے گا، چیک پوسٹ سے خود کش حملہ آور کاپنجاب میں داخل ہونا تشویشناک ہے، آرام سے نہیں بیٹھ سکتے سب کو ہوشیار رہنا ہوگا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہ جنگ(وار فیئر) کے طور طریقے بدل چکے ہیں، ہمیں خود کو تیار کرنا ہوگا، علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون جاری رکھیں۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں