سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، آگ لگ گئی
سعودی عرب
ایران نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا/ فائل فوٹو
ریاض (ویب ڈیسک): ایران نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا جس کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی۔ سعودی وزارتِ دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی وزارتِ دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل کی صبح ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد سفارتی کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی، حملے کے بعد لگنے والی آگ محدود پیمانے کی تھی اور عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی اپنے تین ایف 15 لڑاکا طیارے گرنے کی تصدیق

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر سے سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جہاں مختلف ممالک کے سفارتی مشن قائم ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی اور سفارت خانے کی عمارت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے کے وقت سفارت خانے کی عمارت خالی تھی اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی سفارت خانے نے ریاض، جدہ اور ظہران میں موجود امریکی شہریوں کو شیلٹر اِن پلیس رہنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم امریکی شہری محفوظ مقامات پر محصور رہیں اور مزید اطلاع تک سفارت خانے کا رخ نہ کریں، امریکی مشن خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
 

ضرور پڑھیں