عمان: ایرانی حملوں میں 3 بھارتی ہلاک، 20 زخمی
امریکی و اسرائیلی حملوں پر جوابی کارروائی کے دوران عمان کے قریب ایرانی حملوں میں 3 بھارتی شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
فائل فوٹو
مسقط: (سنو نیوز) امریکی و اسرائیلی حملوں پر جوابی کارروائی کے دوران عمان کے قریب ایرانی حملوں میں 3 بھارتی شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارشل جزائر کا جھنڈا لہرانے والے ایم کے ڈی ویوم نامی جہاز پر مسقط کے ساحل سے 52 ناٹیکل میل دور ایک ڈرون سے کشتی پر حملہ کیا گیا،عمان کے پانیوں میں دو تجارتی جہازوں پر ایرانی حملے ہوئے جن میں تین ہندوستانی شہری مارے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمان میں ہندوستانی سفارت خانے نے بورڈ ایم کے ڈی ویوم میں ایک ہندوستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ مزید دو مارے جانے والے بھارتی شہری پلاؤ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر اسکائی لائٹ کے عملے کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ اسکائی لائٹ کو ہفتے کے آخر میں عمان کے پانیوں میں ایرانی فورسز کی طرف سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا 500 اسرائیلی و امریکی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیل کے تہران پر حملوں کے بعد ایران کی جانب سے گلف ممالک میں موجود امریکی ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 4 امریکی فوجیوں کی امریکی حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی جا چکی ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے حالیہ جنگ کے دوران کم و بیش 500 اسرائیلی اور امریکی فوجی و اسٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خلیجی ممالک جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، سعودی عرب اور عمان شامل ہیں، وہاں بھی ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ 

ضرور پڑھیں