تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل اے بی پی نیوز پر ہیکرز نے ہیک کرنے کے بعد چینل پر 'پاکستان ہمیشہ زندہ باد' کے نعرے آویزاں کردیے۔

بھارتی چینل پر پاکستانی فوج کامواد چلنےلگا جب کہ اے بی پی نیوز پر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے خطاب کےاقتباسات بھی نشر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش، ایران کا انکار
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے کچھ چینلز بھی ہیکرز کی جانب سے ہیک کیے گئے تھے، پاکستان کی معروف موبائل اسٹریمنگ ایپ تماشہ اور نجی نیوز چینلز کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں ہیکرز کی جانب سے نیوز چینلز اور تماشہ ایپ پر ریاست مخالف مواد نشر کیا گیا تھا۔
TDC content on Indian news channel ABP Live.
— Rizwannazeer (@rizwann34333406) March 2, 2026
Pakistan Hamesha Zindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/gtIGLhN0hV
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کو پاکستان سے بہت تکلیف ہے۔