باجوڑ: تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
March, 2 2026
(ویب ڈیسک): باجوڑ میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 39 تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ڈی ڈی او باجوڑ لودن شاہد کے مطابق متاثرہ اداروں میں تحصیل وادہ ماموند کے 9، لوئی ماموند کے 16 اور ناوگئی کے 14 اسکول شامل ہیں۔ یہ تمام اسکول پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں واقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم کو بتائیں، 11 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی
ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ بندش کے دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ایک ہفتے بعد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
باجوڑ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام متعلقہ اسکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ہر صورت طلبہ اور تدریسی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
سحر و افطار اوقات
02 March 2026, 12th Ramadan
ضرور پڑھیں