ایران کے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر ایک بار پھر حملے
ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر ایک بار میزائل داغ دیے۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر ایک بار میزائل داغ دیے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈورنز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے سے ابوظہبی کی بندرگاہ پر دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں ، متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائل حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 58 معمولی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے پاکستانی،نیپالی اور بنگلادیشی شہری تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے یواےای پر 165 میزائل داغے جن میں سے 152 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ 13 ایرانی میزائل سمندر میں گرے، ایران نے 541 ڈرونز بھی یواےای پر داغے تھے جن میں سے 506 کو تباہ کردیا گیا جبکہ 35 ڈرون شہری علاقوں میں گرے جن سے نقصان ہوا۔

ادھر ایران کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت الشمس پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 9 اسرائیلی ہلاک اور 23 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی شہید، ایران کی تصدیق

واضح رہے کہ بیت الشمس کےعلاقےمیں اسرائیل کی نیوکلیئرتنصیبات سمیت دیگر حساس تنصیبات ہیں۔

علاوہ ازیں ایرانی پاسدران انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی جنگی بیڑے ابراہیم لنکن کو 4 بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن میں اب تک 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو چکے ہیں، امریکی سینٹ کام کی جانب سے ایران کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.65 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.53 ▲ 0.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.54 ▲ 0.27
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.32 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.50 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,874 ▲ 2,503
Gold 22K Per Tola 382,134 ▲ 2,294
Gold 21K Per Tola 364,765 ▲ 2,190
Gold 18K Per Tola 312,655 ▲ 1,877
Silver Per Tola 5,616 ▲ 16
Platinum Per oz (USD) 1,527 ▼ 22.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں