ایرانی آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی شہید، ایران کی تصدیق
ایرانی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی بھی امریکی و اسرائیلی حملوں میں جام شہادت نوش کر گئے۔
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی بھی امریکی و اسرائیلی حملوں میں جام شہادت نوش کر گئے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے (ارنا) کے مطابق ہفتے کے روز ملک پر ہونے والے اسرائیلی و امریکی حملوں کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم شخصیات شہید ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور وزیرِ دفاع عزیز ناصرزادہ ان حملوں میں حملوں میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں شہید ہوئے ہیں تاہم ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کی لوکیش اسرائیل کو کس نے دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دفتر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا گیا جبکہ حملوں میں ان کا بیٹا، بہو اور نواسی بھی شہید ہو گئے۔

ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، ایران نے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کی جائے گی۔ 

ضرور پڑھیں