سپریم لیڈر کی شہادت، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
Ali Khamenei Death
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں لاکھوں افراد نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے سڑکوں کا رخ کرلیا۔

سرکاری اعلان کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں امریکا اور اسرائیل کے مبینہ مشترکہ حملے کے بعد ان کے شہادت کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد شہر کے معروف تاریخی میدان نقشِ جہان میں جمع ہے۔ شرکا ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے نعرے لگا رہے تھے جبکہ کئی افراد آبدیدہ دکھائی دیے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رہنما کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور قومی یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، مساجد اور سرکاری عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیش اسرائیل کو کس نے دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، ایران میں قیادت کی تبدیلی اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ اور حساس ہونے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں