پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی ختم کرانے ایران کی بڑی پیشکش
Pakistan Afghanistan tensions
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی پیشکش کر دی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان بات چیت کرانے اور اختلافات کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہِ مبارک ضبطِ نفس، بردباری اور عالمِ اسلام میں اتحاد کو فروغ دینے کا مہینہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ نہایت مناسب ہوگا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے انعقاد اور سہولت کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، باہمی رابطوں اور سفارتی کوششوں سے غلط فہمیاں دور ہوں گی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق، 72 ہلاک

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں ایران کی یہ پیشکش خطے میں امن کے قیام کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے، اگر فریقین سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہو جائیں تو مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں تعلقات میں تناؤ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث خطے کی صورتحال پر عالمی برادری کی بھی گہری نظر ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں