بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے پہلے پی ایس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان
ذہن نشین رہے کہ بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی، جبکہ جماعت اسلامی نے 77 نشستیں حاصل کیں۔
بی این پی کے سربراہ طارق رحمان بنگلادیش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں جبکہ امیر جماعتِ اسلامی بنگلادیش کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔