واقعہ لوکل گورنمنٹ ایریا کی زرک کمیونٹی میں پیش آیا جہاں ایک نجی کمپنی کی نگرانی میں کان کنی کا کام جاری تھا۔
خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں مزدور زیرِ زمین سرنگوں میں کام کر رہے تھے، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سرنگوں میں زہریلی گیسیں، خصوصاً کاربن مونو آکسائیڈ، خطرناک حد تک جمع ہو چکی تھیں جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف
قائم مقام ضلعی سربراہ علیو ادامو ادریس نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان تھیں، مقامی قبائلی رہنماؤں نے بھی سانحے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔