پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت
پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے پولش شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی اپیل کر دی۔
فائل فوٹو
وارسا: (سنو نیوز) پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے پولش شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی اپیل کر دی۔

پولش وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند گھنٹوں میں ایران سے انخلا ممکن نہیں ہو سکے گا، ایران سے انخلاء کا موقع ختم ہونے سے قبل سارے پولش شہری ایران چھوڑ دیں۔

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کی پولش شہریوں سے ایران کے سفر سے مکمل گریز کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خطے میں ممکنہ فوجی کشیدگی کا خطرہ حقیقی ہے، واشنگٹن اور تل ابیب تہران کیخلا ف جلد کارروائی کر سکتے ہیں۔

ادھر امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا رواں ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کویت وزٹ ویزا قوانین میں نمایاں تبدیلیاں متعارف

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے خطے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہےجبکہ ممکنہ امریکی کارروائی کے خدشات کے باعث اسرائیل میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود امریکی ریڈ لائنز تسلیم نہیں کیں، ایران کیلئے امریکی شرائط پر عمل درآمد نا گزیر ہے، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

دوسری جانب یرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن دباؤ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔