انڈیا اے آئی سمٹ کا بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ آغاز
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کا بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ آغاز ہوا، سکیورٹی بندش کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم ہو گئے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کا بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ آغاز ہوا، سکیورٹی بندش کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل ہی کئی گھنٹوں تک داخلی راستے بند کر دیے گئے، فضائی آلودگی اور ٹریفک جام نے شرکا ءکو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔

سمٹ کے موقع پر بجلی کی بندش اور ناقص وینٹی لیشن پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اسٹارٹ اپ بانیوں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سمٹ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے جبکہ پانی کی قلت اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی شکایات بھی سامنے آگئیں۔

عالمی ٹیک ماہرین کی موجودگی کے باوجود بدانتظامی نمایاں جبکہ سکیورٹی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں جس پر شرکا ء نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

آلودہ فضا میں کانفرنس کے انعقاد کے باعث صحت سے متعلق خدشات بھی بڑھ گئے جبکہ چوری کے واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جس پر منتظمین وضاحت دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے۔

دہلی میں اے آئی ہفتہ تنازعات کی لپیٹ میں آگیا، مودی سرکار کے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جبکہ عملی انتظام کمزور ثابت ہوئے، انڈیا اے آئی سمٹ کا پہلا دن شدید تنقید اور مایوسی کے نام رہا۔