سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پر مرکزی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جبکہ مملکت کے 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین شریک تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنےکے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق مملکت میں کل بروز بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر توانائی کی سحر وافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت
دوسری جانب فلپائن،انڈونیشیا،ترکیہ،ملائیشیا،سنگاپور،برونائی دارالسلام میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،ان ممالک میں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہو گا۔
اسی طرح جنوبی کوریا میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہو گا جبکہ بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا جائے گا۔