رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
Ramadan office hours
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ اور وفاقی سطح پر سرکاری دفاتر رمضان میں مختصر اوقات میں کھلے رہیں گے تاکہ روزہ داروں کیلئے سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،  اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے 1 بجے تک خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی سطح پر بھی رمضان کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک وفاقی آئینی دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زکوٰۃ نصاب مقرر، سیونگ اکاؤنٹس پر کٹوتی کی حد جاری

 حکام نے شہریوں اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کے مطابق اپنے امور ترتیب دیں تاکہ خدمات کی روانی برقرار رہے اور عوام کو سہولت حاصل ہو۔

سندھ اور وفاقی دفاتر میں دفتری اوقات میں یہ تبدیلی رمضان کے روایتی اوقات اور روزہ داروں کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے۔