بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی شریک حیات اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنے آبائی گھر کو نئی شناخت دے دی ہے، 1933 میں تعمیر ہونے والی اس تاریخی عمارت کو دوبارہ سے سجایا گیا اور اسے جدید طرز کے لگژری ریزورٹ میں بدل دیا گیا ہے۔
یہ شاندار ولا بھارت کے خوبصورت پہاڑی مقام ڈلہاوسی میں واقع ہے، چھ کمروں پر مشتمل اس ریزورٹ میں جدید سہولیات کے ساتھ قدرتی حسن کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی گھر ہے جہاں گوری خان نے اپنے بچپن کی یادگار تعطیلات گزاریں۔
اس منصوبے میں ان کی کزن رستم تیواڑی نے معاونت کی جبکہ جائیداد ان کے ماموں تیجندر تیواڑی کی ملکیت ہے، پرانی طرز تعمیر کو برقرار رکھنے ہوئے اندرونی حصے کو نفیس اور آرام دہ انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنیں آج بنی گالا میں پریس کانفرنس کریں گی
رپورٹس کے مطابق اب عام افراد بھی اس ریزورٹ میں قیام کر سکتے ہیں، یہاں ایک رات گزارنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جو اسے علاقے کے مہنگے ترین قیام گاہوں میں شامل کرتا ہے۔
گوری خان اس سے قبل بھی متعدد معروف شخصیات کے گھروں کی سجاوٹ کر چکی ہیں جبکہ ممبئی میں واقع انکی رہائش گاہ منت کی دلکش آرائی بھی انکی تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت سمجھی جاتی ہے۔