عمران خان کی بہنیں آج بنی گالا میں پریس کانفرنس کریں گی
عمران خان کی تین بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور ڈاکٹرعظمیٰ آج بنی گالا میں اہم پریس کانفرنس کریں گی/ فائل فوٹو
February, 17 2026
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی تین بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور ڈاکٹرعظمیٰ آج بنی گالا میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ علیمہ، نورین نیازی اور عظمیٰ آج دن ساڑھے 3 بجے بنی گالا میں پریس کانفرنس کریں گی۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس میں ڈاکٹر نوشیروان برکی بھی موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مکمل ناکام ہو چکی، علی امین گنڈا پور کا اعتراف
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، جس کیلئے پی ٹی آئی کوارڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔
ملاقات کیلئے بھیجے گئے ناموں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، انتظار پنجوتھہ، فیصل ملک، اویس یونس اور تابش فاروق شامل ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملیز کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
ضرور پڑھیں