نایاب رِنگ آف فائر سورج گرہن آج دیکھا جاسکے گا
Ring of Fire Eclipse
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): رواں سال کا پہلا نایاب رِنگ آف فائرسورج گرہن آج افریقہ اور جنوبی امریکہ کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

پی ایم ڈی کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن آج ہے لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، یہ فلکیاتی مظہر افریقہ اور جنوبی امریکہ کے مختلف علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جبکہ بڑے سمندروں کے اوپر جزوی طور پر بھی نظر آئے گا۔

پی ایم ڈی حکام کے مطابق جزوی سورج گرہن بحرِ اوقیانوس ، بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکےگا،جبکہ شاندار رِنگ آف فائر یعنی حلقہ نما سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا کے بعض حصوں میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے سورج گرہن کے درج ذیل اوقات جاری کیے ہیں:

  • آغاز: دوپہر 2:56 بجے
  • عروج: شام 5:12 بجے
  • اختتام: شام 7:28 بجے

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا انعقاد

ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2026 میں مجموعی طور پر چار بڑے گرہن ہوں گے جن میں دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن شامل ہیں، اس طرح دنیا کے مختلف خطوں میں مزید مشاہداتی مواقع میسر آئیں گے۔

چونکہ حلقہ نما گرہن دنیا کی محدود آبادی کو ہی دکھائی دے گا اس لیے پاکستان میں شوقین افراد بین الاقوامی رصدگاہوں اور خلائی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ لائیو نشریات یا آن لائن اسٹریمنگ کے ذریعے اس نظارے کو دیکھ سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہِ راست آنکھ سے دیکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لیے مصدقہ حفاظتی چشمے یا خصوصی آلات کے بغیر مشاہدہ نہ کیا جائے۔