رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر پیش آیا، دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے طیارے نے گزشتہ روز صبح تاناہ میراہ سے پرواز کی تھی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے جیسے ہی طیارہ ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے مراحل میں داخل ہوا، اس پر اچانک فائرنگ کر دی گئی۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، تاہم طیارے میں موجود 13 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موغادیشو: مسافر طیارے کی ساحل پر ہنگامی لینڈنگ
فیصل رحمدانی کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث گروہ کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔