اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 27 زخمی
Canada school shooting
فائل فوٹو
اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ٹمبلر رج (Tumbler Ridge) کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے ہولناک واقعے نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک شدید زخمی شخص اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، مزید 2 افراد ایک قریبی گھر سے مردہ حالت میں پائے گئے جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوریا کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ایئر لفٹ کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دیگر 27 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور مختلف اسپتالوں میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر ایک خاتون تھی جس نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔