قطر میں 10 سالہ رہائشی پروگرام کا آغاز
Qatar 10-year residency
فائل فوٹو
دوحہ:(ویب ڈیسک) قطر کے وزیر اعظم نے کاروباری افراد اور سینئر ایگزیکٹو کیلئے دس سالہ رہائشی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ حکومت ایک نیا دس سالہ رہائشی پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جو خاص طور پر کاروباری افراد اور سینئر ایگزیکٹو کے لیے ہوگا، اس اقدام کا مقصد عالمی سرمایہ کاروں اور ماہرین کی توجہ قطر کی طرف مبذول کرانا ہے اور ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اپنا وینچر کیپیٹل پروگرام 2 ارب ڈالر تک بڑھائے گی جو اسٹارٹ اپس اور نئے کاروباری منصوبوں کی معاونت کرے گا، یہ اسکیم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طویل مدتی رہائشی اسکیمز کے مشابہ ہے جن کا مقصد عالمی ماہرین اور سرمایہ کاروں کو خطے کی طرف لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا پاکستانی طلبہ کیلئے فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

موجودہ فنڈ آف فنڈز اسکیم کی مالیت 1 ارب ڈالر ہے اور پہلے ہی عالمی وینچر کیپیٹل فرموں کو راغب کرنے اور قطر میں اسٹارٹ اپس (نئے کاروبار)  کی حوصلہ افزائی کے لیے فعال ہے، حکام کے مطابق یہ اقدامات قطر کی معیشت کو گیس کی آمدنی سے آگے بڑھانے اور ملک کو خطے میں کاروبار اور جدت کا مرکز بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔