نیدرلینڈز نے ایک اہم پالیسی کے تحت غیر ملکی شہریوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کی دس سالہ رہائش کی شرط ختم کردی ہے جس کے تحت وہاں رہنے والے اور کام کرنے والے پاکستانی شہریوں، طلبہ، کاروباری افراد اور دیگر رہائشی شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔
لیکن دوہری شہریت کی پابندی اب بھی برقرار ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی شہریوں کو نیدرلینڈز کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنی پاکستانی شہریت چھوڑنا پڑے گی، یہ شرط کئی پاکستانیوں کے لیے تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے کیونکہ زیادہ تر افراد کے خاندان یا کاروباری تعلقات پاکستان میں ہے۔
نیدرلینڈز یورپ کے دو ملکوں میں سے ایک ہے جو نئی شہریت کے لیے دوہری شہریت کی اجازت نہیں دیتا جبکہ جرمنی جیسی دیگر ریاستوں نے اس پر نرمی اختیار کی ہے اور وہاں غیر ملکی شہری اپنی شہریت بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں 10 سالہ رہائشی پروگرام کا آغاز
ماہرین کے مطابق اب پاکستانی شہری جو دیگر ضروری شرائط پورا کر چکے ہیں جیسے زبان کی مہارت، قانونی رہائش اور شہری تعلیم کی شرائط وہ تیز رفتار طریقے سے شہریت حاصل کر سکتے ہیں، تاہم پاکستانی شہریت چھوڑنے کے اثرات پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔
امیگریشن مشیر نے درخواست دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ نیدرلینڈز کی سرکاری ویب سائٹس پر موجودہ تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں کیونکہ مستقبل میں مزید اصلاحات بھی آسکتی ہیں۔