لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابر نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 39 ویں نصف سنچری بنا کر بھارت کے ویرات کوہلی سے یہ اہم ریکارڈ چھین لیا۔
خیال رہے کہ 31 سالہ بابر اعظم کا یہ 139 واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا، ان سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیت کو خیر باد کہہ چکے ہیں، سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا اس فہرست میں 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کا آسٹریلیا کو کلین سویپ
اسی طرح پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی 31 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھی اور آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کی 29 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی بابر اعظم کے پاس ہے، انہوں نے 139 اننگز میں 39.51 کی اوسط سے 4 ہزار 505 رنز بنا رکھے ہیں۔