لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔
Pakistan post their highest T20I total against Australia 💪
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
2️⃣0️⃣7️⃣ on the board 🏏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/uftlfN0D0u
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 16.7 اوورز میں 96 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئے۔
مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے مارکوس سٹونیئس 23، کیمرون گرین 22 اور جوش فلپ 14 رنز بنا پائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔
What a performance to clinch a series whitewash over Australia 🙌
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
Pakistan register their third-highest margin of victory in T20Is! 💪#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/74NqyEbJcz
آسٹریلیا کے مچل اوون 8، میتھیوکیومین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش اور میٹ رینشا ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کوپر کونولی کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے، بین ڈورشیئس 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایڈم زمپا بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے کوہلی سے اہم ریکارڈ چھین لیا
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کینگروز کا شکار کیا جبکہ شاہین آفریدی نے 2 ، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
🌟 INCREDIBLE BOWLING 🌟@mnawaz94 is only the second Pakistan bowler to take 2️⃣ T20I five-wicket hauls! 🎯#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/MPU0mVh8x9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 111 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔
SERIES SWEEP SECURED OVER AUSTRALIA 🇵🇰💪🇦🇺#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3dg3y0ynF2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
قبل ازیں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 56 ، بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، خواجہ نافع 21، فخر زمان 10 ، کپتان سلمان آغا اور محمد نواز 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے لیے بین دوارشوئس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کیومن، میتھیو شارٹ، کوپر کونولی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔